Duties list of School Principal in Urdu Complete guideline

This is Teacher Training Program for School Team. Let me share the Duties list of School Principal in Urdu Please Comments us if you like my work and share this post with your friends who like to study about School Development to make their Educational institute like a blinking star.
School Principal Head Teacher Duties in School


سکو ل پرنسپل دراصل سکول کے کے سٹاف اور ہیڈ آفس کے درمیان رابطے اور بہترین نتائج کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اگر آپ کا اپنا سکول ہے تو آپ کسی کو جواب دہ نہیں ہیں آپ نے ایک پرنسپل کی زمہ داریا ں سمجھنی ضرور ہیں تاکہ آپ اپنی سکول ٹیم کے ساتھ بہتر طور پر کام کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایک پرنسپل سکول کے تمام معاملات کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے وہ ایک ٹیم لیڈر کی طرح کام کر رہا ہوتا ہے اور یاد رکھیں میں اسے لیڈر صرف اس لیے کہا ہے کیوں کہ لیڈر ہمیشہ سٹرس کم کرتا ہے اور آسانیاں پیدا کرتا ہے تو بطور لیڈر ایک سکول پرنسپل کو بھی چاہیے کہ وہ لوگوں خاص کر اپنی ٹیم کے لیے آسانیا ں پیدا کرے ۔ ان کے خدشات اور روزانہ کے تجربات سے مستفید ہے
صرف کرسی پر بیٹھ جانا کسی بھی کام کی تکمیل کس سبب نہیں ہو سکتا اسے اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال آنا چاہیے اور ذیل میں دیے گئے نکا ت ایک پرنسپل کے لیے بہترین رہنما اصول کا کام کر سکتے ہیں
سب سے پہلے کسی بھی ادارے کے سربراہ کا اپنی ٹیم کے لوگوں کے ساتھ بہترین رابطہ ہونا ضروری ہے اس کے لیے آپ روزانہ ، ہفتہ وار یا مہینہ وار میٹنگ کا انتظام کر سکتے ہیں
سکول پرنسپل سکول کی ٹیم کا چناو کرتا ہے انہیں سکول پالیسی کے مطابق نکالنے کا حق رکھتا ہے
سکول میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو لازم قرار دینا اس کی ذمہ داری میں شامل ہے
سکول کی تمام پالیسوں کو ہر حال میں لاگو کرانا اور ان کے بہتر نتائج کا بھی زمہ دار ہوتا ہے
بورڈ آف ایجو کیشن کی معلومات رکھنا ان سے رابطہ کار رکھنا بھی اس کی ذمہ داری میں آتا ہے
تمام ٹیچرز اور نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے ریفریشر کورسز کا انتظام کرنا بھی ایک اچھے پرنسپل کی بنیا دی ذمہ داری ہے
سکو ل وائس پرنسپل یا کوآرڈینٹر کو ہدایا ت دینا اور اس سے بہتر کام لینا ۔
سکول کے ما ہانہ اور سالانہ کیلنڈر ، سکول ایکٹویٹی کے شیڈول بنا نا اور ان کے اطلاق ممکن بنانا۔
سکول میں امتحانا ت کی پالیسی بنانا اور پھر اس سے بہتر نتائج کو ممکن بنانا
نتائج کا بہترین طریقہ کار لاگو کرنا نتائج کو جانچنا اور پھر ان کی بہتری کے لیے کام کرنا
گاہے بگاہے بچوں کی نوٹ بکس چیک کرنا اور ورک شیٹ کاونٹر چیکنگ کرنا بھی اس کی ذمہ داری میں آتا ہے

سالانہ کھیلو کے پروگرام بنانا اور ثقافتی اقدار کے لیے مختلف ایکٹیویٹی کا انتظام کرنا
سکول کے تمام سٹاف کو نظم وضبط کا پابند بنا نا اورسکول ایڈمنسٹریشن کو بہترین بنا نا
سکول لائبریری کا انتظام کرنا اس کو بہتر بنانا اور ضروری کتابوں کا انتظام کرنا بھی اس کی ذمہ داری میں آتا ہے
تمام بچوں کے رزلٹ بنانا ان کے والدین اور سر پرست کے ساتھ شیئر کرنا اور پھر اس کی بہتری کا لایحہ عمل تیا رکرنا
والدین اور اسا تذہ کے لیے مٹینگز کا انتٖظام کرنا اور ان کے مسائل کو سننا پھر فائنل رپور ٹ کے بعد ان کا بہترین حل تیا ر کرنا
سال میں کم از کم دو بار تمام سٹا ف کی پراگرس رپورٹ تیا ر کرنا اور اسے بہتر بنانے کے اقدامات کرنا
تمام اساتذہ کا ہفتہ وار لسن پلان دیکھنا یا وائس پرنسپل کی ذمہ داری میں چیک کرانا اور اس کو بہتر کرانے کے ساتھ ساتھ اس کو مکمل کرانا اور اس کو جانچنا
اس بات کو ممکن بنا نا کہ تمام اسا تذہ اپنے کام کو دلجمعی سے کرتے رہیں اور پھر اس کی بہتری کے لیے اچھی ٹرینگ کا انتظام کر نا وغیرہ
تمام سٹا ف میں کام کو برابری کی سطح پر تقسیم کرنا
بچوں کے داخلے ان کے انٹری ٹیسٹ اور ان کی سیلکشن کے لیے بہترین لائحہ عمل تیا رکرنا
سکول میں ٹائم مینجمنٹ کو بہتر بنا نا اور اس کو ہر ممکن سطح پر لاگو کرانا
تمام سٹاف کے حاضری ریکارڈ اور ان کے کام پر نظر رکھنا۔
اور اگر پرنسپل کے بعد کو ئی گورنر باڈی موجو د ہو تو اس کی دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کرانا وغیرہ

Read This Article in English 

Post a Comment

0 Comments